اب قوم آٹے کے بحران کے لیے تیارر ہے‘سینیٹرشیری رحمان

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پیپلز پارٹی نے آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ گیس اور چینی کے بعد اب قوم آٹے کے بحران کے لیے تیار رہے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پاس اب سردیوں میںگیس نہیں ہو گی، روٹی پکانے کے لیے آٹا نہیں، عوام کواس حکومت کی نااہلی کی سزا دی جا رہی ہے۔حکومت کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن پہلے ہی بحران سے خبردار کر چکی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے سوال کیا کہ کیا آٹے کے بحران بھیکا ذمہ داربھی اپوزیشن ٹھہرائے گی؟ فلور ملز ایسوسی ایشن آج احتجاج کر رہی ہے، ملوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدیں، حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، حکومت بحران پیدا کر رہی ہے اور مافیا کے لیے مواقع پیدا کر رہی ہے، پہلے ہی 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتے میں 80 روپے کا اضافہ فی 20 کلو آٹے کا تھیلا پر ہوا۔


#Pakistan #PPP has expressed concern over the flour crisis #Sherry Rehman