اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے‘فرخ حبیب

لاہور:(لیڈر نیوز)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے،اتحادیوں کے تحفظات پہلے بھی دورکیے،سب ایک پیج پرہیں،ہمارااتحاد بڑے اچھے اندازمیں قائم ہے،ملک میں جمہوریت کوآگے بڑھنا چاہیے،پنجاب حکومت نے بےشمارکام کیے ہیں،آراورپاروالے آج کل خوارہورہے ہیں،عمران خان کوقومی اسمبلی میں تقریرنہیں کرنے دی گئی،شہبازشریف کیٹ واک وزیراعلیٰ تھے،پنجاب میں10 سال کیٹ واک وزیراعلیٰ رہے،یہ پہلے دن سے عمران خان کیخلاف اکٹھے تھے،کبھی استعفیٰ،کبھی آرپار کی باتیں کرتے ہیں،عمران خان آج پیچھے ہٹ جائیں یہ لڈیاں ڈالتے نظرآئیں گے،ہر کسی کو مثبت انداز میں سوچنے کی ضرورت ہے،ہماری زندگی کامقصد انسانیت کی فلاح ہونا چاہیے،ناکامی کاخوف آپ کوآگے نہیں بڑھنے دیتا،پاکستان کو آگے لےجانے کیلئے ہمیں اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونا پڑےگا،پاکستان کو ہونہار سپوتوں کی ضرورت ہے،ہم سب کواپنے حصے کی شمع جلانی ہے،بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں، آگے بڑھنے والوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے بہت ہوتے ہیں،لوگوں کیلئے مشکلات نہیں، آسانیاں پیداکریں ۔


#Pakistan #Farrukh Habib