پنجاب حکومت تحفظات‘ق لیگ کا مشاورت وسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور:(لیڈرنیوز)چودھری پرویزالٰہی کی صدارت میں مسلم لیگ ق کااجلاس‘پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات کاجائزہ لیاگیا‘سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی حکومتی رویے پرنالاں‘پرویزالٰہی نے کہا کہ 3 سال سے انہیں ساتھ لےکرچل رہے ہیں،ہم ان کاساتھ نبھارہے ہیں،یہ نہیں نبھارہے،پنجاب کی انتظامیہ ہمارے کارکنوں کیساتھ نارواسلوک کررہی ہے،سینیٹرکامل علی آغانے کہا کہ حکومت کویاددلانے کیلئے سینیٹ کاالیکشن ہی کافی ہے،حکمران بھول گئے کس طرح ووٹ مانگے بغیران کوکامیابی ملی،حکمران یہ بھی بھول گئے ان کاکوئی بندہ ووٹ مانگنے بھی نہیں آیا،پھربھی سینیٹ الیکشن میں انہیں کامیابی کےساتھ نکالا۔مسلم لیگ ق کے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات‘ق لیگ کی قیادت کاپارٹی کے اندرمشاورت کومزیدوسیع کرنے کافیصلہ‘ق لیگ کی قیادت نے کل لاہورمیں پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا‘ ارکان سے آئندہ لائحہ عمل کیلئے رائے لی جائے گی‘پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت پرویزالٰہی کریں گے۔


#Speaker Punjab Assembly Pervez Elahi lamented the government's attitude