باجوڑ‘ڈیم کی سکیورٹی پر مامورپولیس اہلکار پربم حملہ‘2 شہید

باجوڑ:(لیڈر نیوز) باجوڑ کی تحصیل سلارزی کے علاقے راو¿گان میں ڈیم پر نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ایس ایچ او قابیل شاہ اور ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد موقع پر پہنچ گئے تاہم ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں حوالدار اور سپاہی شامل ہیں۔


#Unidentified persons attacked a policeman on a dam at Raghgan area #two policemen were martyred