خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن‘ اپیلٹ ٹربیونل تشکیل‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 18 اضلاع میں 64 اپیلٹ ٹربیونلز تشکیل دے دیئے ہیں۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو کاغذات نامزدگی پر اپیلٹ ٹربیونلز میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بطور اپیلٹ ٹربیونل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو تشکیل دیا۔ پہلے مرحلے کیخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی، تحصیل، ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے انتخابات پہلے مرحلے میںہوں گے۔


#local body elections in Khyber Pakhtunkhwa #constituted an appellate tribunal #Election Commission