بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی ماہانہ قیمت میں2 روپے 52 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔