نئے پاکستان کا وژن اقبال کے فلسفے کے مطابق ہے‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا وژن اقبال کے افکار اور فلسفے کے مطابق ہے، اقبال کے پاکستان کو حقیقی شکل وزیراعظم عمران خان دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میںکہا ہے کہ مسلمانوں کو نیند سے اقبال نے شاعری اور افکار کے ذریعے بیدار کیا۔ اقبال کے افکار پر عمل کرنے سے ہی پاکستان ایک معتدل اور فلاحی ریاست بن سکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر عمل ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ علامہ اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے عظیم داعی تھے۔ پاکستان کے مفکر علامہ اقبال نے انسانیت سے خطاب کرتے ہوئے الگ وطن کا نظریہ پیش کر کے امت مسلمہ پر ایک احسان کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ علامہ اقبال کے تصورپاکستان کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آج ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔


#vision of new Pakistan is in line with Iqbal's thoughts and philosophy #Usman Buzdar