مایوسی اور جھوٹ پھیلانا سیاسی مخالفین کا کام ہے‘فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انشاءاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں معمول پر آنا شروع ہو جائیں گی، مایوسی اور جھوٹ پھیلانا سیاسی مخالفین کا کام ہے، ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا کے خلاف پاکستان کی شاندار حکمت عملی کو سراہا، آج ہم دنیا سے بہت بہتر پوزیشن میں ہیں، پاکستان الگ سیارے پر نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی صنعت بحال ہو چکی ہے، تعمیراتی شعبہ پوری طرح فعال ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی کی برآمدات تین گنا بڑھی ہیں، مزدوروں، کسانوں اور صنعت کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔


#INHSALLAH global prices will start to normalize in 6 to 8 months #Fawad Chaudhry