لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدارسے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورامن وامان پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوناپاکستان کی جیت ہے،پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کامظاہرہ کیا،حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کوترجیح دیتی ہے،اپوزیشن جماعتوں کارویہ ملکی مفادات کے منافی ہے،حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں اورمزیدبہترہوں گے،پنجاب میں امن وعامہ کی صورتحال بہترہے،وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ معاملے کوبہترانداز سے سلجھایاگیا،ملک بھرمیں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش ہے، اپوزیشن جماعتیں منفی سیاست کررہی ہیں۔
#Usman Buzdar 'Sheikh Rashid's meeting' to discuss the political situation



















