اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ عمران خان کی اولین ترجیح ہے‘عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم ہرحدتک جائیں گے،وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، جس سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی اور ان کی زندگیوں کو آسان بنایا جائے گا۔ان کی زندگیاں آسان کرنا ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ بعد ازاں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ سب سے بڑا ریلیف پیکیج ہے، جس سے عوام کی مشکلات کم اور کم ہوں گی، عمران صاحب! مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں، بہتر ہے کہ قوم سے خطاب کیا جائے، جھوٹ نہ بڑھایا جائے۔
#Pakistan #redressal of grievances of the people is Imran Khan's first priority #Fawad Chaudhry



















