وزیراعظم نے وزراءکوٹی ایل پی سے متعلق بیانات سے روکدیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس‘ملکی معاشی وسیاسی صورتحال کاجائزہ لیاگیا‘کابینہ کو ملک کے امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی،وفاقی کابینہ کا 15 نکاتی ایجنڈے پر غور،کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی‘کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدے پرکابینہ ارکان کواعتمادمیں لیاگیا،وزیراعظم نے کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی معاملے پربیانات دینے میں احتیاط برتی جائی، اعظم سواتی اورفوادچودھری کوالیکشن کمیشن کے نوٹس پر بات چیت ‘وزرا کو دونوں وزراکے ہمراہ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت،ریفارمز لاناآسان نہیں مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے،کابینہ اجلاس میں متعددایجنڈاآئٹمز کی منظوری،عوامی ریلیف کیلئے پٹرول پر10روپے79پیسے فی لٹرخزانے سے اداکیے جارہے ہیں،ڈیزل پرفی لٹر 7روپے 70پیسے پرائس ڈفرینشل کلیم حکومت برداشت کررہی ہے،15روزکیلئے پٹرول اورڈیزل پرسبسڈی کاحجم 10ارب روپے متوقع،2008کے بعدپہلی بارپٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی بحال کی گئی۔


#Imran Khan stopped the ministers from making statements about TLP