امریکہ میں ہالووین کے موقع پر فائرنگ‘12افراد ہلاک

واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکہ میں ہالووین کے موقع پر الگ الگ فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے ہیں۔امریکن براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے ہیلووین کے موقع پر امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 12 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے تھے۔ زیادہ تر واقعات گھروں میں یا ایسی جگہوں پر پیش آئے جہاں ہالووین پارٹی کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی لہر کے دوران فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس سال اب تک 599 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 611 اور 2019 میں 417 تھی۔


#Twelve people have been killed shootings on Halloween in the United States