وزیراعظم نے اتحادی رہنماﺅں کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ مشاورتی اجلاس کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔ عمران خان معاہدے اور موجودہ صورتحال پر کالعدم ٹی ایل پی کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماو¿ں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں گے۔ عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔


#imran khan #Prime Minister today convened a meeting of the leaders of the coalition parties