اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کااجلاس‘پارٹی کی تنظیم نو کے معاملے پر مشاورت،وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت،وزیراعظم نے ریلیف پیکیج پراعتماد میں لیا،وزیراعظم کی پارٹی امور پر ارکان سے مشاورت ،بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پرمشاورت،وزیراعظم نے کورکمیٹی ارکان کوکالعدم تنظیم سے مذاکرات پراعتمادمیں لیا،اجلاس میں این اے133 میں ضمنی انتخاب پربھی مشاورت،وزیراعظم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق ارکان آگاہ کیا،بلدیاتی انتخابات کے خدوخال اور تیاریوں پر کورکمیٹی کوبریفنگ ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی ہے،اتھارٹی توہین رسالت کے سدباب کیلئے اقدامات کرے گی،حکومت ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتی ،مسائل بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے،کبھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا،بدامنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا،موجودہ صورتحال کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی ،مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھے،بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے، پارٹی رہنمابلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔
#never been a supporter of the use of force #Imran khan #party leaders should start preparations for the local body elections



















