مراد علی شاہ کی کارکردگی صفر‘سندھ بدترین بدانتظامی کا شکار ‘شہبازگل

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ کے سو کولڈ چیمپئن درحقیقت کرپشن کے چیمپئن ہیں، ان کے کرتوتوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مراد علی شاہ کی اپنی کارکردگی صفر ہے، سندھ بدترین بدانتظامی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ماضی کی نام نہاد باصلاحیت حکومتوں نے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹا دیا ہے۔ ہم نے کئی دہائیوں سے اقتدار میں رہنے والی دھاندلی زدہ جماعتوں کو دفن کر کے سیاست میں قدم رکھا ہے"۔شہباز گل نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے قائد کی ہمت کی وجہ سے اوپر جاتی ہے، کابینہ ہو یا کرکٹ ٹیم، وزیراعظم کی شاندار قیادت کی وجہ سے کارکردگی دکھا رہی ہے۔


#socold champions of Sindh are in fact corruption champions #Shahbaz Gill #Murad Ali Shah's own performance is zero