راولپنڈی:(لیڈرنیوز)راولپنڈی میں دس روز بعد زندگی معمول پر آگئی۔ مرکزی شاہراہ مری روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹانے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ شاپنگ مالز اور سکول کھل گئے۔جڑواں شہروں کو ملانے والی مرکزی شاہراہ مری روڈ کے دونوں اطراف کئی روز سے معطل زندگی بحال ہو گئی ہے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے گزشتہ رات روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں جس کے بعد صدر مری روڈ سے فیض آباد تک ٹریفک بحال کر دی گئی۔ سکون کی سانس لی۔ دوسری جانب راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرینیں اب تک بحال نہیں ہو سکیں۔
#Pakistan #Life return to normal in Rawalpindi after ten days



















