اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 482 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40,621 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 482 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق اموات کی تعداد 28,456 اور کیسز کی کل تعداد 1,273,560 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 22,545 ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1024 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1222559 ہوگئی ہے۔
#Pakistan #corona in pakistan #482 new corna cases reported



















