کورونا وائرس ‘ 572 نئے کیسز‘6افراد جاں بحق

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) کورونا وائرس سے6افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28392 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.269 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 572 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 25,72,249 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42,096 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,217,218 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 1,028 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک ہی دن میں کورونا سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 392 ہوگئی۔ پنجاب میں 12,898، سندھ میں 7,551، خیبرپختونخوا میں 5,724، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 355، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جاں بحق ہوئے۔


#Pakistan #Six people have died of corona virus #Corona in Pakistan