کالعدم ٹی ایل پی سے جووعدے کئے ان کا پہرا دیں گے‘ شیخ رشید

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کرکٹ ٹیم کی جیت پرقوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عوام نے اپنے کرکٹرزکے گھروں پرپتھراو¿کیا،بھارت کیخلاف ٹیم نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا،یہ عام میچ نہیں،کرکٹ پلس تھا،میراورلڈکپ کل ہی ہوگیا،میرابس چلتاتوقوم کیلئے آج عام تعطیل کااعلان کردیتا،مہنگی ٹکٹ لی،میچ جیتنے کے بعد میرے پیسے پورے ہوگئے،اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے جووعدے کئے ان کا پہرا دیں گے‘خواہش ہے کالعدم ٹی ایل پی سے جومعاملات ہیں وہ طے ہوجائیں‘سعد رضوی سے 2 بار ملاقات کرچکا ہوں،سعدرضوی ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،ٹی ایل پی کالعدم ہے، ہماری ان سے انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے،کالعدم ٹی ایل پی کےساتھ مذاکرات اچھے رہے،سعد رضوی کے اصرارپرمذاکراتی ٹیم کی سربراہی کررہاہوں، کالعدم ٹی ایل پی نے ایک روڈ کھول د یاہے،میں سیاسی اندازہ بتاتاہوں علم کے حساب سے نہیںبتاتا‘نیوزی لینڈ ہمارے ساتھ ہاتھ کرکے گیاتھا،نیوزی لینڈ کواتنی سکیورٹی دی جتنی ان کی اپنی فوج بھی نہیں،افغان شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کردی ہے، افغانستان کیلئے آن لائن ویزہ سروس ختم کردی ہے،آئی ڈی کارڈ میں تاریخی تبدیلیاں لارہے ہیں،پی ڈی ایم کوکوئی رسپانس نہیں مل رہا،اپوزیشن ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہے،ان کے جلسوں میں مہنگائی سے متاثر کوئی چہرہ نہیں دیکھا‘اسلام آباد پولیس کی استعدادکار میں اضافہ کررہے ہیں،وزیراعظم کل وطن آرہے ہیں۔


#We will keep our promises to the banned TLP #Sheikh Rasheed