کوروناوائرس‘پاکستان میں698نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 9 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 28386 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.269 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 698نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 25030153 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42095 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1216908 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1524 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 9 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28386 ہو گئی۔ پنجاب میں 12896 ، سندھ میں 7،551 ، خیبر پختونخوا میں 5720 ، اسلام آباد میں 938 ، بلوچستان میں 355 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض فوت ہوئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan