قومی ٹیم کی تاریخی فتح‘پنجاب اسمبلی میں مبارکباد دینے کی قراردادجمع

لاہور:(لیڈرنیوز)قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل نے جمع کرائی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح کے ساتھ پوری قوم کے دل جیت لیے۔ کل روایتی حریف بھارت کے لیے ایک المناک دن تھا۔قومی کھلاڑیوں نے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری بناتے ہوئے پاکستان کو بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے تاریخی فتح دلائی۔


#resolution congratulating the national cricket team on its historic victory #submitted to the Punjab Assembly #resolution was submitted by PML-N member Sameera Komal