جادوٹونہ حکومت‘شریں مزاری نے اپنی بیٹی کو ڈانٹ پلادی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنی بیٹی ایمان مزاری کو حکومت پر تنقید کرنے پر ڈانٹ پلادی۔تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کو جادو ٹونے سے چلانا تھا تو اتنی بڑی کابینہ پر اس قوم کا پیسہ کیوں ضائع کیا جا رہا ہے۔ ملک کو جادو ٹونے کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ جادوٹونہ کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو،ایساہرگزنہیں ہوگا۔ایمان مزاری کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے مزاری نے کہا ، "مجھے شرم ہے کہ تم اس طرح کے بے بنیاد ذاتی حملوں کا سہارا لو گی، خاص طور پر جب آپ کو ایک وکیل کی حیثیت سے یہ جان لینا چاہیے کہ اس طرح کے الزامات بغیر ثبوت کے بدنامی ہیں۔" ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے جب تمام بنیادی مسائل پر مبنی تنقید ناکام ہو جاتی ہے۔


#magical government, Shireen Mazari,scolded her daughter #Shireen Mazari Imaan Mazari