لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کویہ ایوان مسترد کرتا ہے۔غریب عوام کے ساتھ پٹرول کی قیمت میں10 روپے کا اضافہ ناانصافی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے ہر پندرہ روز میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا سہارا لیا ، مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب بھوک ہڑتال پر مجبور ہوئے۔ قرارداد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
#reject the increase in prices of petroleum products #resolution has been submitted to the Punjab Assembly #Pakistan



















