کراچی: (لیڈر نیوز)سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخی کیس ، نیب کی ٹیم گرفتاری میں کامیاب نہ ہو سکی۔ 15 گھنٹے بعد نیب کی ٹیم آغا سراج کے گھر سے واپس آگئی۔گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔ تب سے نیب فعال ہے۔ آغا سراج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالتی فیصلے کے بعد نیب ٹیم کو سندھ ہائی کورٹ چھوڑنا پڑا۔نیب کی ٹیم گزشتہ روز اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر پہنچی تھی لیکن نیب حکام گھر میں داخل نہیں ہو سکے اور 15 گھنٹے سے زائد کے بعد ٹیم واپس آگئی۔ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی آغا سراج درانی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ہمدردی کا اظہار کیا۔آغا سراج پر ایک ارب روپے سے زائد کی ناجائز آمدنی والے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی سمیت آٹھ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں جبکہ آغا سراج درانی کی اہلیہ ، تین بیٹیاں ، بیٹے اور ملزم گلزار کی ضمانت منظور کر لی۔ ملزم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔
#15 hours later, the NAB team returned from Agha Siraj's house #Sindh Assembly Speaker Agha Siraj Durrani



















