بارڈرملٹری پولیس‘بلوچ لیویزکی استعدادکار بڑھانے کافیصلہ

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ‘بارڈرملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے امور کا جائزہ لیاگیا‘اجلاس میں بارڈرملٹری پولیس اوربلوچ لیویزکی استعدادکاربڑھانے کافیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ کی بارڈرملٹری پولیس میں بھرتیوں کاعمل جلدمکمل کرنے کی ہدایت‘بلوچ لیویز کی کمانڈ پنجاب پولیس کے افسر کو دینے کا فیصلہ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرملٹری پولیس اوربلوچ لیویزکوپیشہ ورانہ تربیت دیں گے،ڈی جی خان،راجن پورکے قبائلی علاقوں کاتحفظ یقینی بنائیں گے،بھرتیوں کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔


#Border Military Police decides to increase the capacity of Baloch Levies #Punjab Chief Minister Usman Buzdar #Border Military Police and Baloch Levies would be given professional training