پاک فوج کے دستے ہرنائی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچ گئے

کوئٹہ:(لیڈر نیوز)پاک فوج کے دستے امدادی سرگرمیوں کے لیے ہرنائی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خوراک اور پناہ گاہیں پہنچائی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس متاثرہ علاقوں میں ضروری ادویات لے کر پہنچے ہیں۔ ضروری طبی سہولیات کے لیے شہر کی انتظامیہ کی مدد کی جا رہی ہے۔ نو زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ بھی ہرنائی پہنچ گیا ہے۔ وہ نقصان اور ردعمل کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ شہری تلاش اور بچاو¿ ٹیم راولپنڈی سے موقع پر بھیجی جا رہی ہے۔ تیز کریں گے۔


#Pakistan Army troops have reached the quake-hit areas of Harnai #Army doctors and paramedics have reached the affected areas