قومی کرکٹر شان مسعود کی بہن مشعال انتقال کرگئیں

 لاہور:(لیڈر نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود کی بہن مشعال انتقال کرگئیں۔شان مسعود نے بہن کے انتقال کی خبر اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی، انہوں نے مشعال کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بہن کو زندگی کا قیمتی تحفہ قرار دیا۔قومی کرکٹر نے لکھا کہ میشو، آپ میری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ تھیں، آپ کومیں بہت یاد کروں گا تاہم میں جانتا ہوں کہ خدا نے آپ کو ایک بہتر مقام پر پہنچا دیا ہے۔شان مسعود نے اپنے ٹوئٹ میں بہن کے ایصالِ ثواب کیلئے دعاو¿ں کی درخواست بھی کی۔


#sister of national cricketer Shan Masood, has passed away