ہزارہ برادری ٹارگٹ کلنگ ازخودنوٹس‘سیکرٹری داخلہ طلب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سپریم کورٹ میں ہزارہ برادری ٹارگٹ کلنگ ازخودنوٹس کی سماعت‘چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی ‘ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اورآئی جی پولیس عدالت میں پیش ہوئے،آئی جی بلوچستان نے عدالت کو بتایاکہ ہزارہ برادری کے اغواشدہ چاروں لوگ بازیاب ہوچکے ہیں،چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسارکیا کہ ان لوگوں کواغواکس نے کیاتھا،کون ان کو لے کرگیا؟آپ نے کیاکام کیا؟یہ توخودواپس آگئے ہیں،چیف جسٹس کاپولیس پراظہاربرہمی‘سیکرٹری داخلہ کوطلب کرلیتے ہیں، وقفے کے بعدسیکرٹری داخلہ سے پوچھیں گے کیاہورہاہے،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کوطلب کرلیا۔


#Hazara community target killing case #Chief Justice Gulzar Ahmad #court summoned the Home Secretary