پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس‘صدرکاخطاب‘اپوزیشن کا واک آﺅٹ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں60فیصداضافہ ہوا،موجودہ مالی سال کے 2ماہ میں ہدف سے زائدریونیواکٹھاکیاگیا،احساس پروگرام کے ذریعے غریب افرادکی مددکی جارہی ہے،آسان شرائط پرگھربنانے کیلئے قرضے دیئے جارہے ہیں،اسٹیل اورسیمنٹ سمیت60کے قریب انڈسٹری چل پڑی ہے،ملکی ترقی کاسہراوزیراعظم عمران خان کے سرجاتاہے،نوجوانوں کوتربیت اورروزگارکے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں،زرعی شعبے میں مزیدبہتری کی ضرورت ہے،3 سال میں پاکستان نے اندرونی وبیرونی محاذپرکامیابیاں حاصل کیں،ایف بی آرنے گزشتہ سال کے مقابلے میں18فیصدزائدٹیکس اکٹھاکیا،کرپشن،غلط ترجیحات کی وجہ سے ہم دنیاسے پیچھے رہ گئے،حکومت غریب افرادکی فلاح وبہبودکےلئے کام کررہی ہے۔اپوزیشن کا صدرکے خطاب کے دوران احتجاج‘بعدپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آﺅٹ کرگئی۔


#Joint session of Parliament 'President's address' Opposition walkout #leadernews #confidence of foreign investors has increased by 60 per cent #President Arif Alvi