اسلام آباد: (لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے 67 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 26787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.27 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق2988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 4،14390 ، سندھ میں 445369 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 168748 گلگت بلتستان میں 32591 ، اسلام آباد میں 10168 ، اسلام آباد میں 12863 اور آزاد کشمیر میں 33379 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 18521728 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53158 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1090176 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5066 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ایک دن میں ، پاکستان میں کورونا سے 67 افراد ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 26787 ہوگئی۔ پنجاب میں 12225 ، سندھ میں 7159 ، خیبر پختونخوا میں 5270 ، اسلام آباد میں 889 ، بلوچستان میں 342 ، گلگت بلتستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 721 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
#Corona virus has killed 67 people in pakistan #Corona in Pakistan has reached 1.27 million



















