اسلام آباد:(لیڈر نیوز)آٹا اور ادویات سمیت 36 ٹن امدادی سامان لے کر پاکستان کا ایک اور سی 130 طیارہ قندھار پہنچ گیا۔انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کے لیے پاکستانی قیادت پیش پیش ہے ، ایک اور پاکستانی سی 130 طیارہ آٹا اور ادویات سمیت امداد لے کر قندھار پہنچا۔کراچی سے پرواز امدادی سامان لے کر قندھار پہنچی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات کابل بھیجی گئی تھیں جسے کابل میں پاکستان کے سفیر نے افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوری طور پر فضائی امداد کے بعد امداد بھی زمین کے ذریعے بھیجی جائے گی۔
#C-130 plane of Pakistan #leadernews #Kandahar carrying 36 tons of relief goods including flour and medicines



















