ریاض:(لیڈرنیوز)سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عوام جو بھی راستہ منتخب کرینگے ہم اس کی حمایت کریں گے ، مملکت کی خواہش ہے کہ افغانستان کے تمام فریق امن کے تحفظ کے لیے کام کریں۔جرمنی میں افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے پرعزم ہے ، سعودی عرب تاریخ میں فیصلہ کن مرحلے پر افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے ، امید ہے عبوری افغان حکومت ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
#Saudi Arabia will support whatever path the Afghan people choose #Saudi Foreign Minister #leadernews #meeting on Afghanistan in Germany



















