لاہور: (لیڈر نیوز)پاک فضائیہ کا طرہ امتیاز ”جھپٹناپلٹنا‘پلٹ کر جھپٹنا“، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے دشمن کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ قوم آج پیارے وطن کے بہادر شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم فضائیہ منا رہی ہے۔جنگ شروع ہونے سے پہلے شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا کہ پاک فضائیہ کے شاہین عددی لحاظ سے بڑے دشمن کے خلاف اس قدر قہربن کر ٹوٹ جائیں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی۔ 56 سال پہلے آج کا دن تھا جب صرف دو دن میں دشمن کے 56 طیاروں کے گرنے سے اس کی فضائیہ کی کمر ٹوٹ گئی۔وہ دن بھی تھا جب ایم ایم عالم نے سرگودھا کے آسمان پر ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کی تربیت اور جوش کی مثال بن گئے۔ ایم ایم عالم ، سیسل چوہدری ، سرفراز رفیقی اور اس طرح کے دیگر شاہینوں نے بھی آنے والے فضائیہ کے اہلکاروں کے لیے ایک معیار مقرر کیا ۔آج یوم فضائیہ مناتے ہوئے پوری قوم اپنے شہداءاور فاتحین کو سلام پیش کرتی ہے۔
#1965 war, the Pakistan Air Force chewed the enemy to pieces #leadernews #celebrating Air Force Day, the entire nation greets its martyrs and conquerors



















