راولپنڈی:(لیڈرنیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع وشہداءکی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کاشماردنیاکی بہترین افواج میں ہوتاہے،دفاعی قوت میں خودانحصاری حاصل کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیربنایا،عوام کے تعاون کے بغیرکوئی بھی فوج ریت کی دیوارثابت ہوتی ہے، موجودہ دورمیں جنگ کی نوعیت بدل گئی ہے،روایتی جنگ ہویاغیرروایتی پاک فوج نے تمام چیلنجزکامقابلہ کیا،دشمن پروپیگنڈاکرکے مذموم مقاصدحاصل کرناچاہتاہے، اندرونی انتشارپھیلانےوالوں سے نمٹناہوگا،دشمن کے منفی عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ارض پاک پرکسی تشددیاانتہاپسندی کی گنجائش نہیں۔پاکستان افغانستان کی ترقی کاخواہشمندہے، افغانستان کے عوام نے بہت مشکلات کاسامناکیا، پاکستان کے عوام افغان بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، افغانستان میں تمام فریقین کی نمائندہ حکومت کاقیام چاہتے ہیں،افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،بھارت اورپاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیرکلیدی حیثیت رکھتاہے،
#There is no room for extremism in Pakistan: Army Chief #leadernews #General Qamar Javed Bajwa #main function of Defense and Martyrs Day at GHQ



















