افغان صورتحال: اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کرلی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)اقوام متحدہ نے فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کو خوراک کی فراہمی میں پاکستان سے مدد مانگی ہے اور پاکستان نے اس کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا کے مطابق افغانستان کی بدلتی صورتحال کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد مانگی ہے اور پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد پاکستان اب اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں خوراک کی فراہمی میں مدد کرے گا ، اور ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کے ہوائی اڈوں کو افغانستان میں آپریشن کے لیے استعمال کرے گا ، ایسی صورت میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ کو کام کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔