کورونا نے مزید120 افراد کوموت کی وادی میں دھکیل دیا

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) کورونا وائرس نے مزید120 افراد کوموت کی وادی میں دھکیل دیا، اموات کی تعدادپچیس ہزارپانچ سوپینتیس ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1148572 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 388296 ، سندھ میں 428254 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 160088۔ گلگت بلتستان میں 32111 ، اسلام آباد میں 9835 ، اسلام آباد میں 98339 اور آزاد کشمیر میں 31649 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 17585023 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61306 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1029930 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5596 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


#Corona virus has killed 120 people #leadernews #Corona in Pakistan