پنجگور‘سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ‘ایک اہلکارشہید‘3 زخمی

کوئٹہ: (لیڈر نیوز)گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں اور شہید اہلکار کو ہسپتال پہنچادیاگیا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔


#bomb attack on a security forces vehicle in Guargu #leadernews #one officer was martyred and three others were injured