اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کابل سے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کے حوالے سے پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر قومی ایئرلائنز نے کابل ایئرپورٹ سے آپریشن شروع کررکھا ہے۔ جس میں کابل میں پھنسے پاکستانیوں کو پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جا رہا ہے۔ تاہم پی آئی اے نے کابل کا آج کا فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا۔پی آئی اے نے آج کابل کے لیے 3 پروازیں چلانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کابل کے لیے پروازیں ایک دن کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔
#PIA canceled today's Kabul flight operation #leadernews #PIA had planned to operate 3 flights to Kabul today #PIA has canceled flights to Kabul for one day



















