لاہور:(لیڈرنیوز) مینار پاکستان پر لڑکی کے ساتھ دست درازی کا واقعہ ، ویڈیو میں نظر آنے والے 22 افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 70 سے زائد کو رہا کر دیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ زیر حراست افراد کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب گریٹر اقبال پارک میں سیف سٹی میں نصب کیمرے بھی ناقص نکلے۔ ذرائع کے مطابق مینار پاکستان کے ارد گرد نصب کیمرے ناقص پائے گئے۔ سیف سٹی میں نصب کیمرے پولیس کے لیے مددگار ثابت نہیں ہو سکے۔ پولیس کو نصب کیمروں سے کوئی فوٹیج نہیں مل سکی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقبال پارک انتظامیہ اور سوشل میڈیا کی فوٹیج استعمال کی۔
#incident of assault with a girl on Minar Pakistan #22 people seen in the video have been identified #leadernews #cameras installed in Safe City could not be helpful to the police



















