گریٹر اقبال پارک واقعہ‘ڈی آئی جی ‘ایس ایس پی آپریشنز‘ایس پیز معطل

لاہور:(لیڈرنیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غفلت برتنے پر ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ ایس پیز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہور گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث 20 سے زائد ملزمان کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پنجاب پولیس نادرا ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے باقی ملزمان کا سراغ لگا رہی ہے۔ ملزم کے خلاف دفعہ354-A(ت پ ) کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔ تعزیرات پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ354-Aمیں عمر قید یا سزائے موت کا حکم ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے کہ ایسے معاملات کو جلد ختم کیا جائے۔


#Greater Iqbal Park incident #Fayyaz-ul-Hassan Chauhan #leadernews #Section 354-A #Punjab Forensic Science Agency is tracing the remaining accused