کابل: (لیڈر نیوز) افغانستان کی حکومت نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی اپنی ٹیم کے ساتھ ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملک چھوڑنے سے پہلے صدر اشرف غنی نے امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد اور نیٹو کے ساتھ ہنگامی رابطے کیے۔ اطلاعات ہیں کہ صدر غنی تاجکستان پہنچے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملک چھوڑ گئے۔
اشرف غنی فرار،افغان حکومت طالبان کے سامنے سرنڈر



















