ڈھاکہ:(لیڈرنیوز)ٹی20انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والےبنگلہ دیشی مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن دنیا کے پہلے سپنر بن گئے،شکیب الحسن نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی میچ میں حاصل کیا۔بنگلہ دیش کے 34سالہ آل راﺅنڈر نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں9رنز دے کر4شکارکئے اورمین آف دی میچ قرار پائے،اس عمدہ باﺅلنگ کے ساتھ ہی شکیب نے وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کر لی، شکیب الحسن یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے سپنر جبکہ مجموعی طور پر دوسرے کھلاڑی ہیں۔بنگلہ دیشی مایہ ناز آل راﺅنڈر اب تک 84 میچوں میں 102 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ شکیب سے سے قبل سری لنکا کے لاستھ ملنگا یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، وہ 107 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
#Shakib Al Hasan is the first sniper #take 100 wickets in T20 #leader news #Bangladesh all-rounder Shakib Al Hasan



















