فردوس عاشق اعوان پرپنجاب اسمبلی کے دروازے بند کردیئے گئے

لاہور:(لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ان کا نام فہرست میں تھا ، نہ جانے کس نے اسے کاٹا۔پنجاب اسمبلی کے دروازے سابق معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ فردوس عاشق اعوان پر بند کر دیے گئے۔ فردوس عاشق کی نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کو حلف اٹھاتے ہوئے دیکھنے کی خواہش ان کے دل میں رہی۔یہ خواہش پوری کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی آئیں توگارڈنے کہا سوری میڈم آپ اسمبلی میں نہیں جاسکتیں۔ اس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کا نام لکھ کرکاٹ دیاگیا ہے۔ گویا ان کے خلاف سازش رچی گئی ہے۔ ایک صحافی نے مشورہ دیا کہ آپ عظمی کاردار کے ساتھ جا سکتی ہیں ، تو فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ اپنے زوربازوپرجاتی ہیں۔یہ کہتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے عظمی کاردار کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ، لیکن کیا وہ وفاق میں نیا عہدہ حاصل کرنے کے لیے بھی ایسا ہی کریں گی؟


#Firdous Ashiq Awan has been barred from entering the Punjab Assembly #PTI leader #leader news #Punjab Assembly #conspiracy