کوئٹہ: (لیڈر نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے اتحاد چوک میں ہوا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ:دوبم دھماکے،2پولیس اہلکار شہید،22افراد زخمی



















