راولپنڈی:(لیڈر نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔ کشمیر استحصال کے دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن اور استحکام لا سکتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر‘بھارتی فوج کا غیرانسانی محاصرہ جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کا بحران علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
#Kashmir issue should be resolved #solution to Kashmir can bring peace and stability in the region #leader news #Army Chief General Qamar Javed Bajwa



















