اسلام آباد:(لیڈرنیوز)عالمی وبا کورونا کی وجہ سے پاکستان میں مزید 60 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 5661 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 62462 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 5661 میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ 60 افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔پاکستان میں آخری بار کورونا مثبت کیسز 9 مئی 2021 کو ریکارڈ کیے گئے تھے۔ 9 مئی کو ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.13 فیصد تھی اور اس وبا کی وجہ سے 78 افراد ہلاک ہوئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز 9 فیصد سے تجاوز کر گئے،سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 23635 تک پہنچ گئی ہے اور کیسز کی کل تعداد 1053660 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 6787 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 952،616 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 77،409 ہے۔
#Pakistan #Corona #leader news #corona positive cases



















