ایبٹ آباد:(لیڈرنیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کمانڈرزنئے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے دورحاضرکی ضروریات سے باخبررہیں‘کمانڈرزکواعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پرتوجہ دینی چاہیے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹرکادورہ کیا،ایبٹ آبادمیں سالانہ کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس میں شرکت کی اور رجمنٹل سینٹرمیں افسروں سے خطاب کیا،کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کااستقبال کیا،انسپکٹر جنرل آرمزلیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان بھی موجودتھے ،کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سینٹربریگیڈیئرعثمان ابن ریاض بھی موجودتھے، آرمی چیف نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے،اآرمی چیف کی پیشہ ورانہ مہارت پربلوچ رجمنٹ کے کردارکی تعریف کی۔
#Baloch Regimental #army chief general qamar javed bajwa #leader news #ISPR #Colonel Commandant Baloch Regiment



















