راولپنڈی:(لیڈرنیوز) یوم شہداءکے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پولیس کے تمام شہداءکو سلام پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے یوم شہداءپر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا ، اور کہا کہ آرمی چیف نے یوم شہدا پر پاکستان پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ، اوراپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران یادگار قربانیاں دیں۔
#martyrs of Pakistan Police #Army Chief General Qamar Javed Bajwa #leader news #ISPR #Pakistani police had played their role for peace



















