جنوبی ایشیا میں امن‘پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں‘ امریکا

واشنگٹن:(لیڈرنیوز) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان امن عمل اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اس کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو امن کیلئے بات چیت پر آمادہ کیا، افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔نیڈ پرائس نے یہ بات پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری حالیہ تنازع کے حل میں بھی پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ہم پاکستان کیساتھ مل کر خطے کے استحکام کیلئے کام جاری رکھیں گے۔


#Afghan peace process #praised Pakistan #leader news #US State Department #Ned Price #Pakistan Urges Taliban to negotiate for peace