مظفر آباد: (لیڈرنیوز) تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں علماءو مشائخ ، بیرون ملک مقیم مہاجرین اور ٹیکنوکریٹس کی نشستیں جیت لی ہیں۔ تینوں امیدواروں کو 27 ، 27 ووٹ ملے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ مظہر سعید علماءاور مشائخ کی نشست جیتے ، رفیق نیئر ٹیکنوکریٹ کی نشست جیتے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد اقبال اوورسیز کی نشست پر کامیاب ہوئے۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے تین امیدواروں کو 27 ووٹ ملے۔
#leader news #Azad Kashmir Legislative Assembly #PTI has won the seats #Azad Kashmir Elections



















